سونیا گاندھی کی شیوسینا کو حمایت نہ کرنے کی اپیل:ارشدمدنی

0
جمعیة علماءہند کے صدر مولاناسید ارشد مدنی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر شیوسینا کی حمایت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ جمعیة علماءکے صدر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ’میں مہاراشٹر کی گندی سیاست کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں اور شیوسینا کی حمایت کے تعلق سے آپ جو غور کررہی ہیں، ایسا کرنا افسوسناک ہو گااور کانگریس پارٹی کےلئے خطرناک و نقصاندہ ثابت ہوگا۔مجھے امید ہے کہ میرے مشورے پر نیک نیتی سے غور کریں گی‘۔ مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ کی کرسی کو لے کر شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان شروع ہوا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ شیوسینا نے بی جے پی سے دوری اختیار کرکے اب این سی پی اور کانگریس کے ساتھ حکومت سازی کی کوشش میں مصروف ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS