جسٹس بوبڈے نے ملک کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا

0
 سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس شرد اروند بوبڈے نے ملک کے 47ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹر بھون کے تاریخی دربار ہال میں منعقد ایک مختصر تقریب میں جسٹس بوبڈے کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ 63سالہ جسٹس بوبڈے نے جسٹس رنجن گوگوئی کی جگہ لی۔ اس حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر جمہورےہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندرمودی، سابق نائب صدر جمہورےہ محمد حامد انصاری، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے علاوہ کابینہ کے وزرا سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے جج، کئی سابق وزیر اور اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ جسٹس بوبڈے 17ماہ تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر رہیں گے اور 23اپریل 2021کو سبکدوش ہوں گے۔ 
حالیہ ایودھیا تنازع پر تاریخی فیصلہ دینے والی آئین بنچ کے بھی وہ رکن ہیں ۔ وہ پرائیویسی کے بنیادی حقوق کے معاملے میں اگست 2017میں فیصلہ دینے والی9 رکنی آئینی بنچ کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس بنچ کی صدارت اس وقت کے چیف جسٹس جے ایس کھیرا نے کی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS