کانگریس کو اچھے وقت کا انتظار کرنا چاہیے :منوررانا

0
مشہور شاعر منوررانا نے مہاراشٹر کی سیاست اور شیوسینا کے ساتھ کانگریس اور این سی پی کے اتحاد پر کہا ۔ جن لوگوں نے ریاست سے یوپی، بہار اور مغربی بنگال کے لوگوں کو نکالنے کی مہم چلائی، ان کے ساتھ اگر کانگریس اتحاد کرتی ہے تو اس کی خودکشی ہوگی۔ایک ووٹر کی حیثیت سے کانگریس کی صدر سونیاگاندھی سے گزارش ہے کہ شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے سے بچئے۔ منوررانا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست ہمارا دھرم ہے اور جو چیزہمارے سماج میں پریوار اور دھرم میں غلط ہے، وہ غلط ہے۔ میں نہیں مانتا کہ اقتدار کےلئے سب کچھ جائز ہے۔ سیاست کوئی تماشا یا کھیل نہیں ہے وہ ہمارا دھرم ہے، یہ تماشا نہیں ہے کہ جو چاہیں فیصلہ کرلیں، بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرےں۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ پارٹیاں ہےں جو مسلمانوں کو ہرا سانپ کہتی ہےں۔ اگر کسی سیاسی سوجھ بوجھ سے شرد پوار کے ساتھ معاہدہ کرکے 12لوگوں کو محض وزیربنانے کےلئے معاہدہ ہوتا ہے تو یہ غلط ہے۔ کانگریس کو اچھے وقت کا انتظار کرنا چاہیے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS