اعظم خان کے اہل خانہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

0

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے اہل خانہ کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نےاعظم خان کے اہل خانہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
عدالت نے یہ وارنٹ اعظم خان کے بیٹےاور ایم-پی عبد اللہ اعظم  پر 2برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کے الزام میں جاری کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ آج بدھ کے روز اعظم خان کی بیوی اور ایم پی تنظیم فاطمہ اور ان کے بیٹے عبد اللہ خان کو کورٹ میں پیش ہونا تھا۔عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے اعظم خان اور ان کے اہل خانہ پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔ 
واضح رہے کہ اے ڈی جے-6 کی کورٹ نے یہ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔اس معاملے میں اگلی سنوائی 2دسمبتر کو ہوگی۔
دراصل ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو ان دنوں مشکلات کا سامنا کرنا پڈ رہا ہے۔اعظم خان کے خلاف بہت سے سنگین مقدمات درج ہیں۔ اس سے قبل ایس پی رہنما اعظم خان کے خلاف 80 سے زائد ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں،اور تمام معاملات کی تفتیش جاری ہے۔
لینڈ مافیا ہونے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اعظم خان کی ہسٹری شیٹ کھولنے پر بھی مزید کارروائی کہی جارہی ہے۔ جوہر یونیورسٹی سمیت متعدد مقدمات میں اعظم خان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS