پی ڈی پی لیڈران کی رہائی  کے لئے امت شاہ کو خط

    0

    جموں و کشمیر میں لیڈروں  کی رہائی کے حوالے سے پی ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ میر فیاض نے جموں کشمیر میں لیڈروں کی رہائی کو لے کر  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے لیڈروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ میر فیاض نے جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پی ڈی پی کے رکن پارلیمنٹ میر فیاض نے جموں و کشمیر میں بند رہنماؤں کی رہائی کے بارے میں منگل کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے وادی کے رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ  
    میر فیاض نے اپنے خط کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ ریاست کے 3 سابق وزرائے اعلیٰ کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ یہ لوگ ساڑھے 3 ماہ سے زیر حراست ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS