قطر کی سپریم کورٹ میں 60 دن کے اندر اپیل کی جائے گی: وزارت خارجہ

0
قطر کی سپریم کورٹ میں 60 دن کے اندر اپیل کی جائے گی: وزارت خارجہ
قطر کی سپریم کورٹ میں 60 دن کے اندر اپیل کی جائے گی: وزارت خارجہ

نئی دہلی (یو این آئی): قطر میں مجرم قرار دیے گئے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کی سزا کے خلاف وہاں کی سپریم کورٹ میں 60 دنوں کے اندر اپیل کی جائے گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں قطری اپیل کورٹ کے 28 دسمبر کے فیصلے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا “ہماری قانونی ٹیم کے پاس قطر کی اپیل کورٹ کا حکم ہے جو کہ خفیہ ہے۔” قطر کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے لیے 60 دن کا وقت ہے۔ ہم سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 28 دسمبر کو اپیل کورٹ نے قطر میں جاسوسی کے الزام میں آٹھ سابق بحریہ افسران کو سزائے موت سنائے جانے کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا تھا اور ان کی سزاؤں کو قید کی مختلف مدتوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

جب یوکرین روس جنگ کے دوران ہندوستانی ساختہ توپ کے گولے ملنے کی خبروں پر وضاحت طلب کی گئی تو  جیسوال نے واضح طور پر کہا “ہم نے یوکرین کو کوئی گولہ بارود نہیں بھیجا ہے۔”

کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں ہندوستانی نژاد لوگوں کو بھتہ خوری کی دھمکی آمیز کال موصول ہونے کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی خاص اطلاع نہیں ملی ہے لیکن اگر کناڈا میں ہندوستانیوں کو بھتہ خوری کی کالیں موصول ہو رہی ہیں، یہ واقعی تشویشناک بات ہے۔
22 جنوری کو اجودھیا کے شری رام مندر میں پران پرتشٹھا تقریب کے لیے غیر ملکی نمائندوں کو مدعو کرنے کے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ یہ دعوت شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کی طرف سے دی جا رہی ہے اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کس کو دعوت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں آج قومی سوگ، دہشت گردانہ حملے کا سخت جواب دیا جائے گا: علی خامنہ ای

ایران میں کل کے بم دھماکہ کے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے کل ایک بیان جاری کیا ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایرانی عوام اور حکومت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے خیالات اور دعائیں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS