ایران میں آج قومی سوگ، دہشت گردانہ حملے کا سخت جواب دیا جائے گا: علی خامنہ ای

0
Ali Khamenei
Ali Khamenei

تہران (یو این آئی): ایران میں آج کرمان دھماکے کے بعد ایک روزہ قومی سوگ ہے، جب کہ دشمن سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ایران میں سابق پاسداران انقلاب کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقعے پر ان کے مزار پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کے بعد آج جمعرات کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکوں میں ملوث دشمن کو سخت جواب دینے کا عہد کیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا کہ بدھ کے روز کرمان کو ہلا دینے والے ’’دہشت گردانہ حملے‘‘ کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ہم کرمان میں دہشت گرد حملے میں ملوث دشمن سے بدلہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکہ کے نیوارک میں امامِ مسجد کو قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کی شام پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے مزار پر ان کی برسی کے موقعے پر جمع لوگوں کے ہجوم میں دھماکے ہوئے، جن میں تقریباً 103 افراد جاں بحق اور 188 زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS