امریکہ کے نیوارک میں امامِ مسجد کو قتل کردیا گیا

0
امریکہ میں نیوارک میں امامِ مسجد کو قتل کردیا گیا۔۔۔۔ فائل فوٹو
امریکہ میں نیوارک میں امامِ مسجد کو قتل کردیا گیا۔۔۔۔ فائل فوٹو

نیویارک (یو این آئی): امریکی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص نے امام مسجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ نیو جرسی کے شہر نیوارک میں پیش آیا، مقامی وقت صبح 6 بجے کے قریب نامعلوم شخص نے محمد نیوارک نامی مسجد کے باہر امام حسن شریف کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام حسن شریف کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج ہی دم توڑ گئے، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
امام حسن شریف گزشتہ 5 سال سے نیوارک کی مسجد میں امامت کی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو جے پلاٹکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب مسلم کمیونٹی کے خلاف تعصب کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ہماری ریاست میں خوف اور خدشات کو بڑھا دے گا، واقعے تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیائی پادری گولڈ ڈیوڈ کا قبول اسلام، جانیں انہوں نے کیا نام رکھا؟

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 25 ہزار ڈالرز انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS