یکم اپریل سے آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ آن لائن

0
Image:kalingatv.com

نئی دہلی : ریاستوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے سرکار نے ایک نئی اسکیم لانچ کی ہے۔ اس کے تحت سیاحوں کیلئے گاڑی سہولت دینے والے آپریٹر یکم اپریل سے آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ کیلئے آن لائن درخواست داخل کرسکیں گے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے اتوار کو کہا کہ متعلقہ دستاویز اور فیس جمع کرنے کے 30دنوں کے اندر پرمٹ جاری کردیے جائیں گے۔ گزشتہ بدھ کو آل انڈیا ٹورسٹ اتھارائیزیشن اینڈ پرمٹ رولس2021 کیلئے ضابطہ بھی جاری کیاگیا۔ وزارت نے اپنے بیان میںکہا کہ نئے ضابطے یکم اپریل سے نافذ ہوں گے۔ وہیں تمام موجودہ پرمٹ ان کی ویلیڈیٹی کی حد تک ویلڈ رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS