تمام ایئرلائنس خدمات 3 مئی تک معطل

0

قومی لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتوں کے لئے بڑھانے کے فوراً بعد ، تمام گھریلو اور بین الاقوامی ایئر لائنز کو بھی 3 مئی تک معطل کردیا گیا ہے۔ 
 وزارت  شہری ہوا بازی نے قومی لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کے لئے توسیع پر غور کرتے ہوئے مسافر خدمات کی معطلی کو 3 مئی تک بڑھا دیا گیا۔
وزارت  شہری ہوا بازی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تمام گھریلو اور بین الاقوامی شیڈول ایئر لائنز کا عمل 3 مئی 2020 کی شام 11.59 تک معطل رہے گا۔ 
واضح رہے کہ حکومت نے 24 مارچ کی آدھی رات سے تمام گھریلو پروازوں کو معطل کردیا تھا۔ اس سے قبل بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS