ٹرین خدمات 3 مئی تک معطل

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 مئی تک ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔  ان کے اس اعلان کے بعد ہندوستانی ریلوے نے بھی اس مدت کے دوران اپنی تمام مسافر خدمات کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔ وزارت ریلوے نے کہا کہ تمام مسافر ٹرین خدمات بشمول پریمیم ٹرینیں ، میل / ایکسپریس ٹرینیں ، مسافر ٹرینیں ، سب اربن ٹرینیں ، کولکتہ میٹرو ریل ، کونکن ریلوے وغیرہ 3 مئی کی رات تک معطل رہیں گی۔
واضح ہو کہ اس سے قبل مسافروں کے لئے ریل خدمات کو 14 اپریل تک معطل کیا گیا تھا، حالانکہ بھارت میں مختلف مقامات تک ضروری سامان پہنچانے کے لئے مال گاڑی کو چلایا جا رہا ہے

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS