کورونا وائرس: برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی مدت 7 مئی تک بڑھائے جانے کا فیصلہ

    0

    عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے برطانیہ میں لاگو لاک ڈاؤن کی مدت سات مئی تک بڑھائی جائے گی۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ اور موجودہ وقت میں نگراں وزیر اعظم ڈومینک راب اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کریں گے۔ ڈومینک برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیمار ہونے کی وجہ سے نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ مسٹر جانسن كووڈ -19 سے متاثر تھےاورحال ہی میں انہیں اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔

    بورس جانسن نے ملک میں تیزی سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے 23 مارچ کو’سوشل ڈسٹنسنگ‘ سمیت کئی احتیاطی قدم اٹھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت برطانیہ میں ضروری سامانوں کی خریداری، ڈاکٹرز کے اپوائنمنٹ اورایکسرسائز وغیرہ کرنے کے لئے ایک شخص ایک دن میں ایک بار ہی گھر سے باہر نکل سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے سوشل کیئر محکمہ نے پیر کو بتایا کہ اس وبا سے 717 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11329 ہو گئی ہے۔وہیں صحت حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں كووڈ -19 کے 4342 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS