ایئر انڈیا کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کی یقین دہانی

0

ایئر انڈیا کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کی یقین دہانینئی دہلی: شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایئر انڈیا کے ملازمین کو بقایا تنخواہ اور بھتوں کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائن کی نجکاری میں ان کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔ ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایئر انڈیا کے مختلف اہلکار تنظمیوں کے نمائندوں کو گفتگو کے لیے مدعو کیا تھا۔ ایوی ایشن انڈسٹری امپلائزڈ گِلڈ کے جنرل سکریٹری جارج ابراہم نے یو این آئی کو بتایا کہ اہلکار تنظیموں نے ایئر انڈیا کے نجکاری کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کے بس میں نہیں ہے۔ حالانکہ انہوں نے اہلکاروں کی دیگر تشویش و افکار پر مثبت یقین دہانی کروائی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS