روہت سے آگے نکل جائیں گے وراٹ

0

نئی دہلی:(ایجنسی)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف پانچ جنوری سے شروع ہو رہی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنا پہلا رن بناتے ہی روہت شرما سے آگے نکل جائیں گے۔ محدود اوورز کے ہندوستانی نائب کپتان روہت کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ پانچ جنوری کو گوہاٹی میں، دوسرا میچ سات جنوری کو اندور میں اور تیسرا میچ 10 جنوری کو پنے میں کھیلا جائے گا۔
موجودہ وقت وراٹ اور روہت بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں اس وقت وراٹ اور روہت ایک برابر ہیں۔ 
وراٹ نے 75 میچوں میں جہاں 2633 رن بنائے ہیں وہیں روہت نے 104 میچوں میں 2633 رن بنائے ہیں۔ 
وراٹ نے 2019 میں 10 میچوں میں 466 رنز اور روہت نے 14 میچوں میں 396 رن بنائے تھے۔دونوں کے درمیان گزشتہ سال برابری کا مقابلہ چلتا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS