راجستھان :کوٹہ نومولود بچوں کی اموات پر سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی بیان بازی 

0

جے پور: راجستھان کوٹہ کے جیک لون اسپتال میں نومولود بچوں کی اموات سیاسی سرگرمیوں کی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ اس معاملے میں ریاستی حکومت کی ٹیم نے تفتیش کی،اور اطلاع انکیوبیٹر ڈیوائس میں خرابی کی وجہ بتائی ۔ اور ٹیم نے بتایا کہ کئی انکیوبیٹر صحی طریقے سےکام نہیں کر رہے ہیں ۔ 
اس معاملے پر مختلف سیاسی لیڈران کی بیان بازی کا دور جاری ہے۔
اس دوران وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے گزشتہ کئی سالوں کے ڈیٹا کا ذکر کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے اس سال بچوں کی ہلاکتیں کم ہوئی ہیں۔
اس معاملے پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے راجستھان حکومت اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ، پارٹی کی اعلیٰ کمان خاص طور پر خواتین جنرل سکریٹری اس معاملے پر چپ ہیں۔ انہوں نے کہا ، '' اچھا ہوتا کہ وہ اتر پردیش کی طرح راجستھان بھی جاتیں،اور غریب متاثر بچوں کی ماؤں سے ملاقات کرتیں۔
دوسری جانب یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس معاملے پر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا '' کوٹا میں 100 ماسوموں کی موت بہت دکھ کی بات ہے ۔ان ماؤں کی گود اجڑنا تہذیبی معاشرے اور انسانی بنیادوں پر ایک داغ ہے۔ افسوسناک ہے کہ سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا خاتون ہوکر بھی ان ماؤں کے درد سے دوچار نہیں ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کوٹا سے تعلق رکھنے والے صدر اوم برلانے نومولود بچوں کی موت کا واقعہ بے حد تکلیف دہ بیایا،اور کہا ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت ملکر کام کریں۔ اوم برلا نے میڈیا سے کہا ،’کوٹہ میرے عوام کا علاقہ ہے اور کوئی بھی ایسا واقعہ مجھے بہت تکلیف پہنچاتا ہے۔ میں خود وہاں گیا تھا اور اس معاملے پر مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن سے میری بات ہوئی ہے کہ کس طرح سے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت ملکر کام کر سکتے ہیں ۔
اس دوران مرکزی حکومت کے ماہرین کی ایک اعلی ٹیم آج کوٹہ پہنچے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS