اگنی پتھ  : دہلی کوچ کا اعلان، گڑگائوں سے نویڈا تک لگا کئی کلومیٹرلمبا جام

0

نلی دہلی :(ایجنسی)  اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بھارت بند کا اعلان۔ اگنی اسکیم کو لے کر ہورہے مظاہرے کی وجہ سے نوجوان سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کررہے ہیں۔ جس سے سرکاری جائداد کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ بند کا اعلان کرنے والے اداروں نے دہلی کوچ کا اعلان کیا تھا۔ اس وجہ سے دہلی سے ملے اترپردیش اور ہریانہ کی سرحدوں پر پولیس چیکنگ کررہی ہے۔ جس سے ہزاروں لوگ جام میں

پھنسے ہوئے ہیں۔ سرہول سرحد پر چار کلومیٹر لمبا جام لگاہوا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر اپنی پریشانی بیان کررہیں ہیں۔شہر کے چوک وچوراہے کے ساتھ ساتھ ٹول پلازہ پر بھی پولیس طینات ہیں۔ اس کے علاوہ پیر کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونگے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک ہولیس نے کئی روٹس کو بند کردیا ہے۔ اس کا اثر بھی سڑکوں پر دیکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS