پاکستانی نژاد زاہد قریشی بنے امریکہ کے پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج

0

نیوجرسی (ایجنسیاں) : پاکستانی نژاد زاہد قریشی نے امریکہ میں پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج کا حلف اْٹھالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد زاہد قریشی نیوجرسی میں اپنے عہدے کا حلف اْٹھا کر امریکا کے پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج بن گئے۔ وہ نیو جرسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں خدمات سرانجام دیں گے۔قبل ازیں زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے تھے، 11 جون کو صدر جوبائیڈن نے انھیں فیڈرل جج مقرر کیا تھا۔ زاہد قریشی کی تقرری کی منظوری ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں نے دی تھی۔زاہد قریشی کے والدین ڈاکٹر نثار قریشی اور شاہدہ قریشی ساتھ کی دہائی کے آخر میں پاکستان سے امریکہ شفٹ ہوئے تھے۔ زاہد قریشی 1975 کو نیویارک میں پیدا ہوئے اور امریکا میں ہی قانون کی تعلیم حاصل کی۔صدر جوبائیڈن کی جانب سے زاہد قریشی کی تقرری کو گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز نے سراہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS