اندور میں ہوائی جہاز رَن وے پر پھسلا، تین افراد زخمی

0
image:newstree.co.in

گوالیار: (یو این آئی) اندور میں ریمیڈیسیور انجیکشن لے کر آنے والے خصوصی طیارے کے یہاں رن وے پر ہلکا پھسل جانے کے سبب پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ دیر رات چھوٹا طیارہ یہاں ہوائی اڈے کے رن وے پر اترنے کے دوران معمولی طور پر پھسل گیا۔ اس وجہ سے جہاز میں سوار دو پائلٹ اور ایک افسر زخمی ہو گئے۔ تینوں کو فوراً کل دیر رات ہی اسپتال لے جایا گیا اور طبی خدمات مہیا کروائی گئیں۔ یہ تینوں اب صحتیاب ہیں۔
زخمیوں میں پائلٹ ماجد اور شیوشنکر جیسوال اور نائب تحصیلدار دلیپ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS