نئی دہلی،(یو این آئی) مالی سال 2023-24 کے لیے پیش کیے گئے 45.03 لاکھ کروڑ روپے کے عام بجٹ میں روپیہ کہاں سے آیا اور کہاں گیا۔
ایک روپے میں کس چیز سے کتنی رقم آئی اور کس چیز میں کتنی رقم خرچ ہوئی اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
100 پیسے میں
کمپنی ٹیکس سے 15 پیسے
انکم ٹیکس سے 15 پیسے
کسٹم سے چار پیسے
سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی سے سات پیسے
سامان اور خدمات ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں سے 17 پیسے
غیر ٹیکس کی رسیدیں چھ پیسے
غیر قرض دار سرمایہ کی رسیدیں دو پیسے
اور قرضے اور دیگر واجبات 34 پیسے
اسی طرح 100 پیسے میں سے اخراجات
سنٹرل سیکٹرا سکیم 17 پیسے
سود کی ادائیگی 20 پیسے
دفاع آٹھ پیسے
سبسڈی سات پیسے
فنانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق ٹرانسفر اور دیگر واجبات 9 پیسے
ریاستوں کا ٹیکس اور ڈیوٹیز میں حصہ داری 18 پیسے
پنشن چار پیسے
دیگر اخراجات آٹھ پیسے
مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں میں نو پیسے شامل ہیں۔