اگنو نے اندراج، رجسٹریشن کی تاریخ 10 فروری تک بڑھا ئی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو ) نے مختلف کورسز میں داخلہ اور دوبارہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 فروری تک بڑھا دی ہے۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، آن لائن اور اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) کورسز کے جنوری 2023 کے سیشن کے اندراج کی آخری تاریخ 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔ یونیورسٹی نے انرولمنٹ کے علاوہ دوبارہ رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی 10 فروری تک توسیع کردی ہے۔
خواہش مند طلباء مقررہ تاریخ تک اگنو کی ویب سائٹ پر اندراج اور رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS