اردغان نے ترکی کی پہلی قومی کار فیکٹری کا افتتاح کیا

0

استنبول:(یو این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ملک کے پہلے کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا اور ملک میں بننے والی پہلی گھریلو کار کو متعارف کرایا۔ مسٹر اردغان نےہفتے کو ٹاگ کےترکی کے آٹوموبائل جوائنٹ وینچر گروپ کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ “یورپ میں تجارتی گاڑیاں بنانے والے ایک سرکردہ اور دنیا کے معروف آٹوموبائل برآمد کنندگان میں سے ایک کے طور پر، گھریلو کار برانڈ کا نہ ہونا ہمیں ایک طویل مدت سے ہمارے لئے پریشانی کا سبب رہا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو لوگوں نے مجھ سے درخواست کی تھی۔ ٹاگ کا پہلا ماڈل سی-اے یو وی الیکٹرک گاڑی ہے، جس کی پری سیل فروری میں شروع ہوگی۔ کار کے اس ماڈل کو اطالوی پنینفرینا ڈیزائن کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔
یہ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں 1.2 ملین مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس سے سالانہ 175,000 گاڑیاں تیار ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS