بغداد میں ٹینکر دھماکہ: 8ھ افراد ہلاک

0

بغداد:یو این آئی) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک ٹینکر ٹرک میں دھماکہ ہونے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ عراقی سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
عراقی وزارت داخلہ کے میڈیا آفس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ہفتے کے روز البینوک کے پڑوس میں ایک اور کار کے ساتھ سڑک کے حادثے کے بعد پٹرولیم گیس لیک ہوجانے کے سبب ایک ٹرک پھٹ گیا، جس سے کئی قریبی کاروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ایمبولینس اور مقامی گاڑیوں کے ذریعہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں اور طبی مراکز میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثنا، عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں ہولناک دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS