روس میں سوشل میڈیا پر پابندی

0

ماسکو (ایجنسیاں)روس نے مقبول سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور اس کی ذیلی ایپلی کیشنز وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے فیس بک کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے سبب کمپنی کی سروسز کو جمعہ شام 4 بجے سے بند کیا جس کے بعد لاکھوں افراد کی ایپس تک رسائی بند ہوگئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نے 2020 اکتوبر سے رواں برس تک 26 بار خلاف ورزیاں کیں جس وجہ سے اس کی سروسز پر روس نے خود پابندی لگادی۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ روسی حکام نے میٹا کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی جزوی پابندی عائد کی ہے۔اس کے علاوہ فیس بک کے سینئر عہدیدار نے بھی روس کی طرف سے کمپنی پر لگائی جانے والی پابندی کی تصدیق کی ہے۔واضح ر ہے کہ یوکرین پر حملوں کے بعد فیس بک نے گزشتہ ہفتے میٹا پر پابندی عائد کرتے ہوئے روسی اشتہارات پر پابندی عائد کردی تھی۔ناصرف میٹا بلکہ یوٹیوب اور گوگل نے بھی روسی اداروں پر پابندیاں لگائی تھیں، اس کے علاوہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھی روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت کو بند کردیا تھا اور سروسز بھی محدود کردی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS