جنگ کا مطلب مزید تیل کی پیداوارکی ضرورت

0
qz.com

امریکہ کے ارب پتی ایلون مسک کاروس -یوکرین جنگ پرتلخ تبصرہ
واشنگٹن (ایجنسیاں ) : ایلون مسک کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے اب مزید فوسل ایندھن کی پیداوار کی ضرورت ہے،اگرچہ کہ یہ ان کی الیکٹرک کارکمپنی ٹیسلا کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ارب پتی مسک نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا: ’یہ کہنے سے تونفرت ہے لیکن ہمیں (عالمی سطح پر)تیل اور گیس کی پیداوار میں فوری اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے سے ایندھن کی نقل وحمل پر فرق پڑا ہے اوربعض ممالک اس کی عدم دستیابی کی صورت میں بحران کا خطرہ ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔مسک نے اشارہ دیا کہ الیکٹرک ماڈلزکو اپنانے اور قابل تجدید توانائی کی طرف وسیع تر تبدیلی کواتنی تیزی سے بروئے کارنہیں لایاجا سکتا کہ صارفین کو قلیل مدت میں زیادہ قیمتوں سے بچایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ ’ظاہرہے،اس سے ٹیسلا پرمنفی اثر پڑے گا لیکن پائیدارتوانائی کے حل روس سے ہونے والی تیل اور گیس کی برآمدات کی بندش کو پورا کرنے کے لیے فوری طورپررد عمل ظاہر نہیں کرسکتے۔‘انھوں نے یہ ٹویٹس ایسے وقت میں کیے ہیں جب امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ روس سے خام تیل کی درآمدات پر پابندی پرغورکر رہی ہے۔قبل ازیں اس نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔امریکہ میں تیل کی صنعت کے رہنما بھی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے معاونت مہیا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یوکرین پرروس کے حملے کے فوری منفی اثرات ایندھن اورعام اجناس کی حمل ونقل پرمرتب ہورہے ہیں اور جمعہ کوعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ اجناس اور دھاتوں سے لے کر گیس تک اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور مسلسل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS