گھریلو اسٹاک : بی ایس ای سینسیکس 55210 پوائنٹس پر

0
daijiworld.com

ممبئی: (یو این آئی) ہمہ جہت خریداری کی بنیاد پر گھریلو اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو طوفان کی رفتار سے نئی چوٹی پر پہنچ گئی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس 55210 پوائنٹس پر پہلی بار 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 16466.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا سینسیکس 68 پوائنٹس کے اضافے سے 54911.95 پوائنٹس پر کھل گیا۔ اوپننگ ٹریڈ میں یہ 54905.49 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا،لیکن اس کے بعد ،ہرطرف سے خریداری کی بنیاد پر،اس نے پہلی بار 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور 55248.39 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ابھی یہ 400 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 55244.12 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا ہے۔اسی طرح این ایس ای کا نفٹی 26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16385.70 پر کھل گیا۔ شروعاتی کاروبار میں یہ 16376.30 پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآ گیا،لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی خریداری کی بنیاد پریہ اب تک 16487.10 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ابھی یہ 120.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16484.55 پوائنٹس پرکاروبار کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS