پولس کی زیرحراست موت پر تمل پولس افسر کی عرضی خارج

0
livelaw.in

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں پولیس کی زیرحراست باپ بیٹے کی موت کے معاملے کے ملزم پولس افسر رگھو گنیش کی فوری رہائی سے متعلق ہیبس کارپس پٹیشن جمعہ کے روز خارج کردی۔ جسٹس اے ایم خانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے رگھو گنیش کی جانب سے دائر کی گئی ہیبیس کارپس پٹیشن کو خارج کردیا۔
عدالت عظمی نے کہا کہ ہم یہ رٹ پٹیشن خارج کرتے ہیں۔ تاہم، اس پٹیشن کو خارج کرنا درخواست گزار کے لیے مناسب قانونی چارہ جوئی کے راستے میں نہیں روکاوٹ نہيں بنے گا”۔
قابل ذکر ہے کہ سینٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے رگھو گنیش کے خلاف گزشتہ سال پولس حراست میں باپ بیٹے جے راج اور بینکس کے قتل کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here