ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا تسلسل بدھ کو بھی برقرار رہااور بی ایس ای کا سینسیکس 34 ہزار اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 10 ہزار کے پار پہنچ گیا۔لاک ڈاؤن میں چھوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاری میں تاثر مستحکم رہنے سے سنسیکس 359.88 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 34،185.41 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں تقریبا چھ سو پوائنٹس کی برتری بناتا ہوا 34،422.71 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
نفٹی بھی 129.20 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10،108.30 پر کھلا اور 180 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ یہ 10،159.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ چھوٹی
کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا۔
بینکنگ اورمالیاتی کمپنیوں میں سب سے زیادہ تیزی رہی جبکہ آئی ٹی اور ٹیک گروپوں نےمارکیٹ پردباؤ بنایا۔سینسیکس کی کمپنیوں میں بجاج فنانس کے حصص
ساڑھے پانچ فیصد سے زیادہ کی تیزی میں ہے۔ایکسس بینک،اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص بھی چار فیصد بڑھے۔خبریں لکھے جانے تک سینسیکس 419.46 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد کی برتری کے ساتھ 34،244.99 پوائنٹس پر اور نفٹی 127.90 پوائنٹس یعنی 1.28 فیصد کی تیزی کے ساتھ 10،107 پوائنٹس پر کاروبار کررہاتھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری، سنسیکس 34 ہزار کے پار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS