ملک کی چار ریاستوں میں 65.28 فیصد کوروناوائرس کے مریض

0

نئی دہلی: مہاراشٹر،تمل ناڈو،دہلی اور گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 1،35،521 افراد متاثرہو چکے ہیں،جو ملک میں اب تک اس وبا کی زد میں آئے مجموعی متاثرین کا 65.28 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 8909 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،جس کے بعد متاثرین کی مجموعی  تعداد 2،07،615 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے مجموعی طور پر  5،815 افراد کی موت ہوئی ہے اور 1،00،303 لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS