ٹورنٹو: چین نے ہواوئی کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانجھو کو کناڈا میں حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے اور اسے’سنگین سیاست واقعہ‘قرار دیا ہے۔
کناڈا واقع چین کے سفارت خانے نے یہ تبصرہ محترمہ مینگ کی امریکہ حوالگی کا عمل ختم کرنے کی درخواست برٹش کولمبیا سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کو مسترد
کئے جانے کے بعد کیا ہے۔سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ’’پورا معاملہ مکمل طور پرسنگین سیاسی واقعہ ہے‘‘۔ سفارت خانے نے امریکہ پر چین کی ہائی ٹیک کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کناڈا اس ناانصافی میں امریکہ کا ساتھ دے رہا ہے۔ کناڈا نے اگرچہ ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کناڈا کی عدالت نے ’آزادانہ‘طور پر یہ فیصلہ لیا ہے اوراس میں کسی کی مداخلت نہیں ہے۔سفارت خانے نے کہا کہ چین محترمہ مینگ کو حراست میں لیے جانے کی سخت مذمت کرتا ہے اور کناڈا کے حکام سے انہیں فوری رہا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ محترمہ مینگ کو یکم دسمبر 2018 کو وینكوورہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
چین نے کی مینگ کو حراست میں لیے جانے کی مذمت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS