غازی پور منڈی سینیٹائز کے بعد پھر کھلی  

0

نئی دہلی:مشرقی دہلی کی غازی پور میں واقع پھل اورسبزی منڈی سینیٹائز کئےجانے کے لئے دو دن بند رہنے کے بعد ہفتے کی صبح کھل گئی۔جمعرات کو دو کاروباریوں کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد منڈی کو دو دن کےلئے بند کرکے پوری طرح سینیٹائز کیاگیا۔منڈی ذرائع نے آج بتایا کہ سینیٹائز کرنے کے بعد منڈی کو کھول دیاگیا ہے اور آگے کےلئے پوری احتیاط  برتی جارہی ہے۔منڈی کے سکریٹری اور جنرل سکریٹری کے کوویڈ-19 پازیٹو آنے کے بعد منڈی کو دودن بند رکھا گیاتھا۔مشرقی دہلی کے مختلف علاقوں کے پھل اور سبزی فروش روزانہ منڈی میں بڑی تعداد میں خریدادی کے لئے آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS