روپیہ دو پیسے کمزور

0

ممبئی: عالمی سطح پردنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں مضوطی کی وجہ سے بنے دبائو سے آج انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ دو پیسے ٹوٹ کر 75.58روپے فی ڈالر پر رہا۔گزشتہ روز روپیہ 75.56روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔روپیہ آج مضبوطی کے ساتھ 75.51روپے فی ڈالر پر کھلا۔ اس کے بعد سیشن کے دوران 75.45روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح اور 75.59روپے فی ڈالر کی نچلی سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 75.56روپے فی ڈالر کے مقابلہ میں دو پیسے ٹوٹ کر 75.58روپے فی ڈالر پر رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS