گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

0

ممبئی: بیرون ممالک سے ملے منفی اشاروں سے جمعرات کو ابتدائی کاروبارمیں گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ رہی ۔گزشتہ کاروباری دن پر 32،008.61 پوائنٹس پر بند ہوا سنسیکس جمعرات کو 542.28 پوائنٹس کی  گراوٹ کے ساتھ 31،466.33 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں 31،344.50 پوائنٹس تک  نیچے آگیا ۔نفٹی 169.60پوائنٹس  کمزورو ہو کر 9،279.10 پوائنٹس پر کھلا ۔فروختگی کےدباؤ میں بھی 9،197 پوائنٹس تک لڑھک گیا ۔خبرلکھے جانے کے  وقت سینسیکس 414.35 پوائنٹس یعنی 1.29 فیصد گراوٹ میں 31،594.26 پوائنٹس پر اور نفٹی 105.50 پوائنٹس یعنی 1.12 فیصد نیچے 9،278.05 پوائنٹس پر تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS