ریزرویشن فارم میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی لے گی ریلوے

0

نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ خصوصی ٹرینوں میں ریزرویشن کےلئے بھری جانے والی تفصیل میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی لیا جائےگا تاکہ ضرورت پڑنے پر اس سے فوراً  رابطہ کیا جا سکے۔ 
ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی ویب سائٹ پر ریزرویشن فارم میں اس فیصلے پر عمل میں ضروری ترمیم کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اگر کوئی مسافر کورونا سے متاثر پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس وقت تک اپنی منزل تک چلے جاتے ہیں تو ایسے میں پروٹوکول کے مطابق انہیں ڈھونڈنا اور ان کی جانچ کرانا ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ سبھی مسافروں کی منزل کا پورا پتہ ہونے کی صورت میں یہ پریشانی نہیں ہوگی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS