روپیہ 17پیسے ٹوٹا،ڈالر 76.44 

0

ممبئی:عالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ ڈالرکے مضبوط ہونے اور گھریلو سطح پر شیئر بازار میں فروخت کے دباو میں بدھ کو انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ 17پیسے گرکر 76.44روپے فی ڈالر پر رہا۔
گزشتہ سیشن میں روپیہ 76.27روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔
روپیہ آج 20پیسے کی مضبوطی کے ساتھ کھلا اور شروعاتی کاروبار میں یہ  75.99روپے فی ڈالر دن کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد دنیا کی اہم
کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں تیزی آنے اور گھریلو سطح پر شئر بازار میں فروخت کا دباو بڑھنے کی وجہ سے روپیہ کمزور ہونے لگا اور یہ 76.48روپے فی
ڈالر کی نچلی سطح تک پہنچ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے 76.27روپے فی ڈالر کے مقابلہ میں 17پیسے پھسل کر  76.44 روپے فی ڈالر پر رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS