جہیز کیلئے خاتون کا قتل

0

چھپرہ : بہار میں سارن ضلع کے مشرق تھانہ علاقہ کے گنگولی گاﺅں میں جہیز کے مطالبے کو لیکر ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے تریا تھانہ علاقہ کے مکن پور گاﺅں باشندہ صالحہ کی شادی گنگولی گاﺅں باشندہ مسلم میاں کے بیٹے جما دین میاں سے اگست 2019 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے جہیز کے مطالبے کی خاطر صالحہ کو پریشان کیا کرتے تھے ۔ اسی وجہ سے سسرال والوں نے صالحہ کو زہر کھلا کر قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد سسرال کے سبھی افراد فرار ہیں۔ 
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آردرج کرائی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔
پولیس سسرال والوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS