سری گنگانگر میں آئیسولیٹ کئے گئے بزرگ کی موت

0

سری گنگا نگر :راجستھان کے سری گنگا نگر کے ضلع اسپتال میں آئیسولیٹ کئے گئے ایک بیمار بزرگ کی آج علی الصبح موت ہوگئی۔بزرگ کی رپورٹ کا انتظارکیا جا رہا ہے۔لاش اسپتال کے مردہ گھر میں احتیاط سے محفوظ رکھوائی گئی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق ہنومان گڑھ ضلع میں گولووالا تھانہ علاقہ کے گاؤں اومے والا کے وارڈ نمبر2کے رہائشی کھیتارام(70)کو گذشتہ دنوں بیمار ہونے کی وجہ سے ضلع اسپتال میں لایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اانہیں اسپتال میں آئیسولیٹ کر دیا تھا۔علاج کے دوران ہی آج کھیتا رام کی موت ہوگئی۔
تھانہ انچارج بشن سہائے نے بتایا کہ گھیتا رام دو تین سالوں سے بیمار تھا۔ وہ ذیابیطس میں مبتلا تھے۔دو تین دنوں سے ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی۔کنبہ کے لوگوں
نے کل انہیں سری گنگا نگر میں داخل کروایا تھا۔کورونا وائرس کے شک میں ڈاکٹروں نے انہیں ائیسولیٹ کردیا۔ان کی رپورٹ آنے پر ہی  آگے کی کارروائی کی جائے
گی۔فی الحال لاش مردہ گھر میں رکھ دی گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS