ہندوستان کی جی ڈی پی شرح میں بہتری کے کوئی آثار نہیں:ورلڈ بینک

0

مرکزی حکومت کو معاشی محاذ پر ایک اور جھٹکا لگا ہے۔عالمی بینک نے ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح میں مزید تخفیف کی قیاس آرائی کی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مالی سال 20-2019 میں ہندوستانی جی ڈی پی شرح ترقی صرف 5 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ اس کے بعد اگلے مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں صرف 5.8 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کے گلوبل اکونومک پروسپیکٹس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں غیر بینکنگ مالی کمپنیوں کی قرض تقسیم کمزور بنی ہوئی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے تیز معاشی شرح ترقی بنگلہ دیش کی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں اس مالی سال میں جی ڈی پی میں 7 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کی جی ڈی پی میں اس مالی سال میں صرف 3 فیصد کا اضافہ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک سے قبل مرکزی حکومت نے بھی کچھ اسی طرح کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ منگل کو حکومت کی جانب سے جی ڈی پی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی اعداد و شمار پیش کیے گئے تھے۔ اس کے مطابق مالی سال 20-2019 میں جی ڈی پی شرح ترقی صرف 5 فیصد رہ سکتی ہے۔ اس سے پہلے 19-2018 میں شرح 6.8 فیصد رہی تھی۔ مالی سال 18-2017 میں جی ڈی پی شرح ترقی 7.2 فیصد تھی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS