نربھیا معاملے میں ایک قصوروار نے داخل کی کیوریٹوکی پٹیشن

0

نئی دہلی: نربھیا معاملے میں سزائے موت کا اعلان ہوچکا ہے۔ ان 4 قصورواروں میں سے ایک ونے شرما نے جمعرات کے روز  سپریم کورٹ میں  کیورٹیو پٹیشن داخل  کی ہے۔ ونے نے اپنی درخواست میں پھانسی نہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی طرف سے  گزشتہ دنوں چاروں مجرموں کو پھانسی کی سزا کے لئے منگل کے روز ’بلیک وارنٹ‘(ڈیتھ وارنٹ) جاری کئے جانے کے بعد یہ پہلی پٹیشن ہے۔ پٹیالہ ہاؤس عدالت نے چاروں مجرموں کو 22 جنوری کی صبح سات بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔ فیصلے کے بعد سبھی قصورواروں نے سپریم کورٹ کے سامنے كيوریٹو عرضی داخل کرنے کی بات کہی تھی۔ نچلی عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے کہا تھا کہ اب کسی بھی مجرم کی کوئی بھی درخواست کسی بھی عدالت میں یا صدر کے سامنے زیر التوا نہیں ہے۔ سبھی  قصورواروں کی نظر ثانی  کی عرضیاں عدالت نے مسترد کر دی تھیں۔ استغاثہ نے عدالت سے ڈیتھ  وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ڈیتھ  وارنٹ جاری کرنے اور تعمیل کرنے کی مدت کے درمیان مجرم اصلاحی عرضی دائر کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں‘‘۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS