ہیتی میں آٹھ ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا

0

پورٹ او پرنس:(یو این آئی/ اسپوتنک) ہیتی میں خواتین سمیت آٹھ ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔’ہیتی24‘ نامی نیوز پورٹل نے اطلاع دی ہے کہ اغوا کی یہ واردات اتوار کی سہ پہر کروکس-ڈیس-بوکیٹس میں ہوئی، جب ترک شہری ڈومینیکن ریپبلک-ہیتی کے راستے پر بس میں سفر کر رہے تھے۔پورٹل کے مطابق آئیویس میری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیتی کی حکومت اس معاملے سے آگاہ ہے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں ڈومینیکن ریپبلک کے سفارت خانے کے زرعی مشیر کارلوس گیلن ٹیٹس کو ہیتی کے اسی علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS