6سالہ انیشکا بیانی نے ملیشیائی شطرنج چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

0

کوالالمپور (یو این آئی) ہندوستان کی 6سالہ انیشکا بیانی نے اتوار کو یہاں سٹی مڈ ویلی میں ملیشائی ایج گروپ ریپڈ شطرنج چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا۔ دھیرو بھائی امبانی اسکول میں پہلی جماعت کی طالبہ نے 8 ممالک کے شراکت والے مقابلے میں ممکنہ چھ میں سے چار کے اسکور کے ساتھ انڈر 6 اوپن کیٹیگری میں جیت حاصل کی۔انیشکا نے اس سال کے شروع میں حیدرآباد کے یوسف گوڈا میں منعقدہ آل انڈیا ایف آئی ڈی ای ریٹنگ شطرنج ٹورنامنٹ میں بہترین انڈر 7 کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر بھی کوالیفائی کیا تھا۔انیشکا کی کوچ درگا ناگیش گٹولا نے کہا کہ انیشکا انتہائی باصلاحیت ہے اور یہ اس کی پہلی اور بڑی بین الاقوامی جیت ہے جہاں اس نے دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کیا، یہ اس کے لیے اچھا ہے اوروہ مستقبل میں اس طرح کے مزید ایونٹ کھیلے گی۔ انیشکا کی والدہ تنوشری بیانی نے کہا کہ انیشکا نے واقعی یہ چمپئن شپ جیتنے کے لیے بہت محنت کی ہے ۔ انہوں نے انیشکا کو مضبوط کھلاڑی بنانے کے لئے کوچ درگا ناگیش گٹولا کا شکریہ ادا کیا۔انیشکا فی الحال اس سال کے آخر میں منعقد ہونے والی سنگاپور اوپن نیشنل ایج گروپ چمپئن شپ کی تیاری کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS