ڈینیئل کولنز یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں داخل

0

نیویارک (یو این آئی) : فرنچ اوپن 2022کی فاتح اور پولینڈ کی نوجوان ٹینس کھلاڑی انگا سوایتیک نے امریکہ کی لارین ڈیوس کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ سوائتیک نے ہفتے کو تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ڈیوس کو سیدھے سیٹوں میں 6-3، 6-4 سے شکست دی۔سوائتیک نے جیت کے بعد کورٹ پر ہوئے انٹرویو میں کہاکہ میں آج اپنی لے تلاش نہیں کر سکا۔ انہوں نے کافی سمجھداری سے ٹینس کھیلی۔ میں آخر میں بہت خوش ہوں کہ میں صحیح جگہ پر گیند پہنچا سکی۔ میں ہر میچ سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کررہی ہوں۔ تب بھی جب میں بہت اچھا نہیں کھیلوں۔پولینڈ کے 21 سالہ سوائتیک نے اس سال رولینڈ گیرو کے علاوہ دوحہ، انڈین ویلز، میامی اور روم میں ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹورنامنٹ جیتا ہے ۔ وہ ایک سال میں سات ٹائٹل جیتنے والی سرینا کے بعد پہلی کھلاڑی بننے سے صرف دو ٹورنامنٹ دور ہیں۔ پولینڈ کی نوجوان اب چوتھے راؤنڈ میں جرمنی کے جول نیمر کا مقابلہ کریں گی، جو چین کے زینگ کیان وین کے خلاف 6-4، 7-6 (5) سے فتح کے ساتھ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ رہی ہیں۔دریں اثنا امریکہ کی ڈینیئل کولنز نے فرانس کی ایلیز کارنیٹ کو 6-4، 7-6(9) سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ کولنز کا اب کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے چھٹی سیڈ ارینا سبالینکا سے مقابلہ ہوگا۔28 سالہ کولنز ٹاپ 16 میں پہنچنے والی چوتھی امریکی خاتون ہیں۔ ان سے پہلے آٹھویں سیڈ جیسیکا پیگولا، 12ویں سیڈ کوکو گاف اور 29ویں سیڈ ایلیسن رسکے امرتراج چوتھے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS