برطانیہ میں پھنسے 331افراد حیدرآباد واپس

0

 حیدرآباد: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کردہ لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی کا سلسلہ حکومت ہند کی مساعی کے نتیجہ میں جاری ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر کل شب 131افراد برطانیہ سے حیدرآباد پہنچے۔ایر انڈیا کی فلائٹ سے یہ افراد برطانیہ سے حیدرآباد  کے شمس آبادایرپورٹ پہنچے۔یہ چوتھی وندے بھارت ایرانڈیا فلائٹ تھی۔فلائٹ نمبرAI 1839نے پہلی نئی دہلی لینڈنگ کی جس کے بعد کل شب دو بجکر21منٹ کو
اس طیارہ نے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ کی جس میں 331مسافرین سوار تھے۔ ایرپورٹ سے ایک طیارہ کی آج صبح 5.32کو روانگی عمل میں آئی
جس میں 87مسافرین سوار تھے۔یہ طیارہ براہ نئی دہلی،امریکہ کے لئے روانہ ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS