ہرائچ:پولیس کانسٹیبل کی مشتبہ حالت میں موت

0

بہرائچ: اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے ضلع جیل میں تعینات ایک سپاہی کی لاش مشتبہ حالت میں ان کی سرکاری رہائش گاہ میں ملنے سے ہلچل مچ گئی۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اجودھیا کے رام جنم بھومی تھانے میں رام نگر پانجی گاؤں باشندہ برجیش کمار پانڈے(35)ضلع جیل میں جیل وارڈن کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ جیل کے سامنے واقع جیل کالونی میں کنبے کے ساتھ رہتے تھے۔ پیر کی دیر رات راونڈ دیوٹی کے سلسلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ نے ان کو فون کیا تو گھنٹی بجتی رہی اور فون  کوئی جواب نہیں ملا۔جب انہیں بلانے کے لئے دوسرے وارڈن کو بھیجا تو اس نے مکان پر پہنچ کر افسران کو مطلع کیا کہ دروازہ اندر سے بند ہے اور کافی آوازدینے کے بعد بھی نہیں کھلا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی جیل سپرنٹنڈنٹ اے این ترپاٹھی موقع پر پہنچے اور دروازے کوکسی طرح سے کھولا گیا۔جہاں وہ چار پائی پر بےہوش پڑے تھے۔جیل ڈاکٹر کو بلایا گیا جانچ کے بعد ڈاکٹر نے سپاہی برجیس پانڈے کو مردوہ قرار دے دیا۔ کوتوالی پولیس انچارج فورس اور فورنسک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS