اے پی میں33 نئے معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد 2051تک پہنچی

    0

    حیدرآباد: آندھر پردیش میں کورونا وائرس کے33نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس تلگوریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں 
    اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے منگل کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔ نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی 
    ریاست میں تعداد بڑھ کر2051تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع 
    چتورمیں درج کئے گئے ہیں۔ اس ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پراضلاع کرنول اور نیلور رہے جہاں 
    9,9معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔ اضلاع مغربی گوداوری،وجیانگرم، وشاکھاپٹنم، سریکاکلم، پرکاشم، کڑپہ، گنٹوراوراننت پور میں گذشتہ 24گھنٹوں کے 
    دوران کوئی بھی نیا معاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 584معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔ دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 
    387معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اب تک1056افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے 
    افراد ضلع کرنول کے ہیں۔ ریاست میں اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 46تک جا پہنچی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS