ہماچل کے ہوٹل پر چھاپہ، جسم فروشی اور منشیات کے استعمال کے الزام میں 17 گرفتار

0
Image: Time of India

سولن: (یو این آئی) پولیس نے ہماچل پردیش کے چائل علاقے میں ہفتہ کی رات ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا اور جسم فروشی اور منشیات کے استعمال کے الزام میں پانچ خواتین سمیت 17 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ کنڈاگھاٹ پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش شرما کی رہنمائی میں ایک پولیس ٹیم نے ناگولی گاؤں میں واقع ہوٹل ‘نیچر ولا’ پر چھاپہ مارا۔ ہوٹل کے مالک کو بھی سیکس ریکیٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے میں شراب اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف غیر اخلاقی ٹریفک روک تھام ایکٹ اور انسداد منشیات ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS