بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں جوان نے چلائیں تابڑ توڑ گولیاں، پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی

0
Image: The real Kashmir News

امرتسر: (یو این آئی) پنجاب کےضلع امرتسر کے خاصہ واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈکوارٹر میں اتوار کی صبح ایک جوان نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ بی ایس ایف کے افسر آشیش پراتے نے بتایا کہ 144ویں بٹالین کے سپاہی سوتُپا نے آج صبح کسی بات سے ناراض ہو کر اپنی رائفل سے گولیاں چلا کر چار جوانوں کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد جوان نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر دوسرے سپاہی ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جوان شدید زخمی ہے، جسے امرتسر کے سول اسپتال بھیجا گیا ہے۔ افسر نے ابھی تک ہلا ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر کے سوتپا سے پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل ڈیوٹی لی جا رہی تھی ۔ اس سے وہ بہت پریشان ہوا۔ ہفتے کو اس کی بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر سے بحث بھی ہوئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سوتپا اتوار کی صبح بھی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں اور زخمی کے اہل خانہ کو مطلع کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS