ملک میں کورونا کے ساڑھے پانچ ہزار سے کم نئے کیسز

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا کے کیسز میں بتدریج آرہی کمی کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5476 نئے کیسز درج ہوئے اور 158 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 9754 افراد کے کورونا سے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سےنجات پانے والوں کی کل تعداد 42388475 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء فعال کیسز کی تعداد 4436 کم ہو کر 59442 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ اس وبا سے مزید 158 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 515036 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ڈیتھ ریٹ 1.20 فیصد، ریکوری ریٹ 98.65 فیصد اورپوزیٹیوٹی ریٹ 0.15 فیصد برقرار ہے۔ کیرالا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1276 کی زیادہ سے زیادہ کمی کے بعد فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 16637 ہو گئی۔ اسی کے ساتھ 2988 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6427908 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 66136 ہو گئی ہے۔
اسی کے ساتھ مہاراشٹر میں فعال کیسز 438 سے کم ہو کر 8040 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 963 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7716674 ہو گئی۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 143737 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں اس دوران فعال کیسز 374 کم ہو کر 3131 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 596 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3409674 ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38012 ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS