دنیا میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کووڈ19 متاثرین کی تعداد 18.67 کروڑ، 40.29 لاکھ افراد ہلاک

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی :(یو این آئی) دنیا بھر میں خطرناک اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کووڈ19 سے متاثرہ افراد کی تعداد18.67 کروڑ سے زیادہ اور اب تک 40.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثنااب تک پوری دنیا میں 343.58 کروڑ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 18 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 958جب کہ 40 لاکھ 29 ہزار 721 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے، تاہم اس ملک میںکورونا متاثرین کی تعداد 3.38 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 6.07 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا وائرس کے38049 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ آٹھ لاکھ 74 ہزار 376 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 39 ہزار 649 مریضوں کی شفایابی کے بعد جان لیوا وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 14 ہزار 713 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 3219 سے گھٹ کر چار لاکھ 50 ہزار 899 ہوگئے ہیں۔

اسی عرصہ میں 724 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 764 ہوگئی ہے۔ ہندوستان میں ایکٹیو کیسزکی شرح گھٹکر 1.46 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.22 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں برازیل اب دنیا میں تیسری پوزیشن پر ہے۔اس ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز کے بڑھ رہے ہیں اور اب تک یہاں 1.90 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 5.33 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔
فرانس ہلاکت خیز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 58.74 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 57.13 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 1.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.65 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 50,096 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

برطانیہ میں جان لیوا کورونا وائرس ایک بار پھر پھیلنا شروع ہوگیاہے ، اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 51.39 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اوراب تک 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک شدگان کےمعاملہ میں برطانیہ دنیا میں پانچویں مقام پر ہے۔ ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد 46.47 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد 98,781 ہوچکی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 44.71 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 1.11 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسپین میں اب تک کورونا وائرس سے 39.37 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 81,003 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.43 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 91,239 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 33.73 لاکھ ہوچکی ہے اور اموات کی تعداد 85,859 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کوروناوائرس سے 28.80 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اس موذی وبا کی وجہ سے 75,160 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 25.90 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں اس ہلاکت خیزوائرس کی وجہ سے 2.34 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انڈونیشیا نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوکرین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے کیسز 25.27 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 66,464 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یوکرین میں کورونامتاثرین کی تعداد 23.11 لاکھ سے زائد جبکہ اب تک 54,964 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں جنوبی افریقہ نے پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔افریقہ میں ہلاکت خیز وائرس کے 21.95 لاکھ سے زیادہ کیسزہیں اور اب تک 64,289 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پیرو میں کورونا متاثرین کی تعداد 20.78 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ 1.93 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا وائرس سے اب تک 17.56 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور اب تک اس جان لیوا وبا سے 18,049 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور موذی وبا کی وجہ سے 30,331 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین میں اب تک104072 افراد متاثر اور 4,848 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں اب تک 10.21 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 16,419 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 9.73 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 22,582 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں موذی اور ہلاکت خیز کورونا وائرس سے حالات اب بھی ابتر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS