یوروپ 2020 فائنل : میچ کے دوران جھڑپیں، 45افراد گرفتار

0
World New Era

لندن : (یو این آئی،اسپوٹنک) اتوار کے روز لندن کے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم میں یو ای ایف یورو 2020 فٹ بال چیمئن شپ کے فائنل کے دوران مداحوں اور آفیشئل کے درمیان جھڑپوں کے معاملے میں پولیس نے 45 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس نے ٹویٹ کیا’’یورو 2020 کے فائنل کے دوران پولیسنگ کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کئی افسر ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ویمبلے یا سنٹرل لندن چھوڑنے والے شائقین کی مدد کی جارہی ہے۔ ہم آپ کی حفاظت کے لئے یہاں موجود ہیں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیم 1-1 سے برابر رہی تھی ، اضافی وقت کے باوجود بھی کسی نتیجے کے بغیر پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اٹلی نے انگلینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS