مسلمانوں کو ہی سیکولرزم کا درس دیا جاتا ہے:ویسی

0
image:aimim.org

کانپور ( ایس این بی) : یوگی کا تبدیلی مذہب قانون آئین کے خلاف ہے۔ حکومت مولانا کلیم صاحب کو پھنسانا چاہتی ہے۔ یوپی میں مسلمانوں کا کوئی لیڈر نہیں۔ کانپور کی چمڑہ صنعت کو تباہ کردیا گیا،جس کے پاس آواز نہیں ہوتی اسے گونگا سمجھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے جاج مئو واقع تیل مل کے پاس گراؤنڈ میں منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسدالدین اویسی نے موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کو ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے کہا کہ سیکولر پارٹیوں نے مسلمانوں کا ووٹ تو لیا، لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ مسلمانوں کو سیکولرزم کا سبق پڑھایا جاتا ہے، لیکن دیگر لوگ کیوں اس پر عمل نہیں کرتے۔ مسلمانو! اپنی آواز پیدا کرو ، جس کے پاس آواز نہیں ہوتی اسے گونگا سمجھا جاتا ہے، جس کی طاقت ہوتی ہے اسی کو سنا جاتا ہے۔ اترپردیش میں ہر برادری کا کوئی نہ کوئی نیتا ہے، دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ آپ لوگوں نے کس کو اپنا نیتا بنایا ہے، میری خواہش ہے کہ یوپی میں مجھ سے بہتر 100 نیتا بنیں۔ 19 فیصد مسلمانوں نے کس کو اپنا لیڈر منتخب کیا، میری آپ سے شکایت ہے کہ اب تک آپ نے اپنا رہنما منتخب نہیں کیا۔
اترپردیش حکومت کے ذریعہ بنائے گئے تبدیلی مذہب قانون کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ قانون بن رہا تھا تو کسی بھی پارٹی نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ تنہا میں نے اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی صاحب کو گرفتار کیا گیا، لیکن سیکولر پارٹیاں جنہیں مسلمانوں کا ووٹ چاہئے، لیکن وہ اکثریتی فرقہ کے ووٹ جانے کے خوف سے کوئی آواز نہیں اٹھارہی ہیں۔ یہی حال بابری مسجد کا فیصلہ آنے بعد بھی تھا ۔ ان پارٹیوں کو مسلمانوں کا ووٹ چاہئے بدلے میں تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔کانپور کی چمڑہ صنعت کے سلسلے میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے یہاں کی چمڑہ صنعت کو بالکل تباہ وبرباد کردیاہے، جس کے سبب بہت سے کمزور طبقہ کے لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں۔ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، ڈیزل وپٹرول کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ عوام پریشان ہیں۔ اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہواہے۔اویسی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی پربی جے پی سے ساز باز کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے ۔ سیکولر پارٹیاں بی جے پی کو کیوں نہیں ہر اپارہی ہیں، اکثریتی فرقہ کے لوگ ان پارٹیوں کو کیوں ووٹ نہیں دے رہے ہیں ۔
انہوں نے این آرسی کے خلاف احتجاج کے دوران مارے گئے لوگوں کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ کوئی عام جلسہ نہیں بلکہ انہیںشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS